ur_obs/content/09.md

6.8 KiB
Raw Permalink Blame History

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے

OBS Image

حضرت یوسف کی وفات کے بعد اُن کے سارے رشتہ دار مصر ہی میں رہے۔ وہ اور اُن کی آل اولاد کئی سالوں تک وہاں رہتے رہے اور وہاں اُن کے بہت سے بچے ہوئے۔ وہ اسرائیلی کہلانےلگے ۔

OBS Image

صدیاں گزرنے کے بعد، اسرائیلیوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ۔ مصری حضرت یوسف کو اور جو کچھ اُنہوں نے انکی مدد کے لئے کیا تھا سب بھول گئے۔ وہ اسرائیلیوں سے خوف زدہ ہو گئے کیونکہ وہ تعداد میں بہت زیادہ تھے۔ پس فرعون جو اُس وقت مصر پر حکومت کرتا تھا،اُس نے اسرائیلیوں کو مصریوں کا غلام بنادیا۔

OBS Image

اُن مصریوں نے اسرائیلیوں کو بہت سی عمارتیں اور حتی ٰکہ پورے کے پورے شہر تعمیر کرنےپر مجبور کردیا۔ سخت محنت نے اُن کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا تھا، مگر خدا نے انہیں برکت دی اور ان کی اولاد تعداد میں بڑھتی گئی۔

OBS Image

فرعون نے دیکھا کہ اسرائیلیوں کے بہت سے بچے پیدا ہورہے ہیں، تو اس نے اپنے لوگوں کو حکم دیا کہ تمام اسرائیلی نو مولود بیٹوں کو دریائے نیل میں پھینک کر مار دیا جائے۔

OBS Image

ایک اسرائیلی عورت کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ اُس نے اور اُس کے شوہر نے جہاں تک ممکن ہو سکتا تھا اُس بچے کو چھپا ئے رکھا۔

OBS Image

جب لڑکے کے والدین اُسے مزید چھپا نہ سکے، تو وہ اُسے ہلاک ہونے سے بچانے کے لئے دریائے نیل کے کنارے سر کنڈوں کے درمیان،ایک نہ ڈوبنے والی ٹوکری میں ڈال کرچھوڑ آئے۔ ا ُس بچے کی بڑی بہن اُسے دیکھتی رہی کہ اُس کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

OBS Image

فرعون کی ایک بیٹی نے ٹوکری کو دیکھا اور اُس کے اندر جھانکا۔ جب اُس نے بچے کو دیکھا تو اُس نے اُسے اپنا بیٹا بناکرلےلیا۔ اُس نے بچے کو دودھ پلانے کے لئے ایک اسرائیلی عورت کو رکھا، وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ عورت اُسی بچے کی ماں تھی۔ جب بچہ کافی بڑا ہوگیا کہ اُسے ماں کے دودھ کی ضرورت نہ رہی، تو اُس نے اُسے فرعون کی بیٹی کو واپس دے دیا،جس نے اُس کا نام موسیٰ رکھا۔

OBS Image

جب حضرت موسیٰ جوان ہو گئے ،تو ایک دن اُنہوں نے دیکھا، کہ ایک مصری ایک اسرائیلی غلام کو پیٹ رہا ہے ۔ حضرت موسیٰ نے اپنے اسرائیلی بھائی کو بچانے کی کوشش کی۔

OBS Image

جب حضرت موسیٰ نے سوچا کہ اُنہیں کوئی نہ دیکھے گا، تو اُنہوں نے مصری کو قتل کر کے اُس کی لاش کو دفنا دیا۔ مگر کسی نے حضرت موسیٰ کو اِیسا کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔

OBS Image

جب فرعون کو خبر ملی کہ حضرت موسیٰ نے کیا کیا،تو اُس نے اُنہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ حضرت موسیٰ خود کو فرعون کے سپاہیوں سے بچانے کے لئے مصر سے بیابان کو بھاگ گئے۔

OBS Image

حضرت موسیٰ مصر سے دور بیابان میں جا کرایک چرواہا بن گئے۔ اُنہوں نےوہاں کی ایک عورت سے شادی کر لی اوروہاں اُن کے دو بیٹے پیداہوئے۔

OBS Image

ایک دن جب حضرت موسیٰ اپنی بھیڑيں چرا رہے تھے، تو اُنہوں نے ایک جھاڑی کو آگ لگے ہوئےدیکھا۔ لیکن وہ جھاڑی آگ میں بھسم نہ ہوتی تھی۔ حضرت موسیٰ جھاڑی کی جانب بڑھے تاکہ قریب سے اچھی طرح سے دیکھ سکیں۔ جیسے ہی وہ جلتی ہوئی جھاڑی کے نزدیک پہنچے،تو خدا کی آواز نے کہا،" موسیٰ اپنے جوتے اتار۔جس جگہ تو کھڑا ہے وہ مقدس زمین ہے۔"

OBS Image

خدا نے کہا ،" میَں نے اپنے لوگوں کی اذیت دیکھی ہے۔ میَں تجھے فرعون کے پاس بھیجوں گا تا کہ تو اسرائیلیوں کو مصر کی غلامی سے چھڑا لائے۔ میَں انہیں کنعان کی سرزمین دوںگا، وہ سرزمین جس کا میَں نے ابرہام، اضحاق اور یعقوب سے وعدہ کیا تھا۔"

OBS Image

حضرت موسیٰ نے پوچھا، " اگر لوگ پوچھیں کہ مجھے کس نے بھیجا ہےتو مجھے کیا کہنا ہو گا؟ " خدا نے کہا،" میَں جو ہوں سو ہوں۔ انہیں بتا دینا،‘میَں ہوں نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔’ اُن کو یہ بھی بتادینا،’ میَں یہوواہ ہوں، تمہارے آباواجدادابرہام، اضحاق،اور یعقعوب کا خدا۔ میرا یہ نام ابد تک ہے۔"

OBS Image

حضرت موسیٰ خوف زدہ تھے اور فرعون کے پاس جانا نہیں چاہتے تھے کیونکہ وہ سوچتے تھے کہ وہ اچھی طرح سے بات نہیں کر سکتے، تو خدا نے حضرت موسیٰ کے بھائی، ہارون کو اُن کی مدد کے لئے بھیجا۔ خدا نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون کو تنبیہ کی کہ فرعون سخت دل ہو گا۔

خروج کی کتاب 1 - 4 سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی